تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ معمولی کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 3 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین ڈالرز اضافے کے بعد 1888 ڈالرز فی اونس پر بند ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں قیمت میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 14 نومبر بروز ہفتے کو مقامی صرافہ بازاروں کی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 50 اور 42 روپے کی کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 اور دس گرام کی قیمت 96 ہزار 450 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 14 نومبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,500روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,450 روپے

واضح رہے کہ ایک روز قبل بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھی تھیں۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں 800 اور 686 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک روز قبل ہونے والے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 96 ہزار 493 تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -