تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ پھر اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں کر پر لگ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 7 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

انٹرنیشل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد سونا 1909 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی مجموعی قیمت میں 1206 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ڈالر کی قدر میں اضافہ

بتاریخ یکم جون بروز منگل پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 556 روپے اضافے کے ساتھ 96 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 01 جون کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,650روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,750 روپے

محمد ارشد کے مطابق 22 کیریٹ 10 گرام سونے کی قیمت 88 ہزار 688 جبکہ 21 کیریٹ کی قیمت 84 ہزار 656 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments