تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ غیرمعمولی اضافہ

کراچی: ـ بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں چار ڈالرز کااضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1732 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی مجموعی قیمت میں 279 روپے کا اضافہ ہوا۔

آج بتاریخ 27 مارچ بروز ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 600 جبکہ دس گرام کی قیمت 91 ہزار 392 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 27 مارچ کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 106,600روپے

دس گرام قیمت: -/ 91,392 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان میں سونے کی فی تولہ ‏قیمت 250 روپے کمی کے بعد 106450 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 214 روپے کمی کے بعد 91 ہزار 263 تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -