ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی واضح اکثریت اور ملک کے ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے معیشت پر مثبت اثرات مرتب کیے ، ڈالر کے بعد سونے کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تین روپے کم ہونے کے اثرات نہ صرف ملکی معیشت پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوئے بلکہ سونے کی مارکیٹ میں قیمتیں بھی کم ہوئی۔

ڈالر کی قدر میں تین روپے کم ہونے کے بعد سونے کی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہونے کے بعد 58 ہزار فی تولہ جبکہ عالمی منڈی میں بھاؤ کم ہونے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کم ہوکر 49ہزار 725 روپے تک پہنچی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عمران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

تاجروں کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ مقامی مارکیٹ میں ڈالر کم ہونا جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہونا ہے، عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 8 ڈالر کمی کے بعد 1220 روپے تک پہنچے۔

واضح رے کہ 2 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1550 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اس سے قبل قیمتیں ریکارڈ بلندی 59 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں