جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں‌ معمولی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالرز کی کمی ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1813 ڈالرز پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور پاکستان میں مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں 278 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ یکم ستمبر 2021 بروز بدھ پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 128 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج بتاریخ یکم ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 110,900روپے

دس گرام قیمت: -/ 95,078 روپے

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 900 اور دس گرام کی قیمت 95 ہزار 78 روپے پر پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں