جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتوں میں‌ ایک بار پھر بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کمی کے بعد 1915 ڈالر فی اونس تک پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آئے۔

آل پاکستان مینوفیکچرز جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 500 جبکہ دس گرام کی قیمت 97 ہزار 307 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں خرید و فروخت نئی قیمتوں کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 20 ہزار ایک سو روپے تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ تین ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی، ایک روز قبل سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 600 اور 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد قیمتیں 1 لاکھ 15 ہزار جبکہ 98 ہزار 594 تک پہنچ گئیں تھیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں