The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمتوں میں‌ 2500 روپے سے زائد کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں ایک بار پھر قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1874 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

آج بتاریخ 16 نومبر 201 بروز منگل سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 507 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت 1350 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 24 ہزار 850 جبکہ دس گرام کی قیمت 1157 روپے سے کم ہوکر 1 لاکھ 7 ہزار 39 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 روپے پر مستحکم رہی۔

آج بتاریخ 16 نومبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 128,850روپے

دس گرام قیمت: -/ 107,039 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں