کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں اضافہ ہوا مگر مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت مزید کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات نہ صرف ملکی معیشت پر پڑھ رہے ہیں بلکہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئیں۔
عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کے نرخ میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1224 ڈالر تک پہنچیں البتہ مقامی مارکیٹ میں اس کا کوئی فرق نہیں پڑا۔
مزید پڑھیں: پر امن اتنخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی، چین پاکستان کی مدد کو آگیا
تاجروں کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چار روز سے مسلسل ڈالر کی کم ہوتی قیمتوں کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں 1650 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد بھاؤ 56ہزار 3سو 50 روپے پر پہنچے جبکہ 10 گرام کی قیمت 1414 روپے کم ہوکر 48ہزار 311 پر پہنچی۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔
دوسری جانب الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، تین روز کے اندر ڈالر 7 روپے ستر پیسے کم ہوگیا جس کے بعد قیمت 123 روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 58 ہزار تک پہنچ گیا
واضح رے کہ 3 روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اس سے قبل قیمتیں ریکارڈ بلندی 59 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھیں۔