تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گولڈ مارکیٹ‌ سے اچھی خبر، قیمتوں‌ میں‌ نمایاں‌ کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں کمی کے  مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 12 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1896 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے  باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1671 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستانی صرافہ بازاروں میں بتاریخ 27 مئی بروز جمعرات فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کمی کے بعد  1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی بلند پرواز، قیمتوں‌ میں اچانک ہوشربا اضافہ

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 850 روپے پر پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 27 مئی کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 111,800روپے

دس گرام قیمت: -/ 95,850 روپے

محمد ارشد کے مطابق 22 کیریٹ 10 گرام سونے کی قیمت 87862 روپے  جبکہ 21 کیریٹ 10 گرام کی قیمت 83869 روپے پر پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -