تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سونے کی قیمتیں، عالمی مارکیٹ میں اضافہ، پاکستان میں کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالرز اضافے کے بعد 1838 ڈالرز پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں کم ہوئیں۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے  یعنی جمعرات کے روز پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح دس گرام کی قیمت بھی 256 روپے کم ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 400 جبکہ دس گرام کی قیمت 94 ہزار 650 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 3 دسمبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 110,400روپے

دس گرام قیمت: -/ 94,650 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 110700 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ 10 گرام کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94907 روپے ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -