کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں چار ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چالیس ڈالر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت پچاس روپے اضافے سے باون ہزار نو سو پچاس ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس روپے اضافے سے پینتالیس ہزار تین سو پچیاسی روپے ہوگئی، تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو چالیس روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب آٹھ سو اور چھ سو چھیالیس روپے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔