منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتیں فی تولہ 68ہزار 900 پر مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی اونس قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ اور دس گرام میں کوئی ردوبدل نہیں ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 1285 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہیں جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتیوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کے اثرات یقینی طور پر مارکیٹ پر بھی پڑے اور فی تولہ قیمت 68ہزار 900 روپے جبکہ دس گرام 59 ہزار 70 روپے  ریکارڈ کی گئی۔  کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی خرید و فروخت 880 روپے کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتوں میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے زیاد ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ 23 اپریل کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1278 سے کم ہو کر1272 فی اونس تک پہنچ گئیں تھیں۔ بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین 900 روپے فی تولہ کمی کے ساتھ ہوئی تھی۔ چار روز قبل مارکیٹ میں سونا فی تولہ 68 ہزار 800 جبکہ دس گرام 772 روپے کم ہوکر 58 ہزار 984 روپے تک پہنچا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ 13 روز قبل بلین مارکیٹ میں 03 ڈالر اضافے کے بعد قیمت فی اونس 1291 تک پہنچ گئیں تھیں، 23 اپریل سے قبل گزشتہ دس روز میں ٹریڈنگ کے دوران قیمتیں کم ہوئیں اور مجموعی طور پر 19 ڈالر کم ہوئے۔

پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 13 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 71ہزار 50 جبکہ 10 گرام 43 روپے بڑھ کر 60 ہزار 913 تک پہنچی تھیں۔ جیولیرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 2250 روپے کمی ہوئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں