جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے جبکہ انٹربینک میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1507 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 87ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 17 روپے کا ہوگیا۔

آج 25 اکتوبر 2019 کے بھاؤ

فی تولہ : /- 87500

دس گرام : /-75،017

کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، روالپنڈی کے بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خریدو فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

اسٹاک ایکسچینج

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کمی کے بعد 33 ہزار 657 کی سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران 339 کمپنی کے حصص خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

انٹر بینک ڈالر

علاوہ ازیں انٹربینک میں روپے کی قدر میں استحکام رہا اور ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر برقرار رہا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں