ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی، ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 550 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 931 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 1780 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح 164 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ماہر کا کہنا ہے کہ درآمدات اور کویڈ ویکسین کی درآمد کی ادائیگی پر روپے پر دباؤ دیکھا جارہا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 164 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 1.50 روپے مہنگا ہوکر 194 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ ایک روپے مہنگا ہوکر 228 روپے کا ہوگیا، اماراتی درہم 20 پیسے مہنگا ہوکر 44.80 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 43.80 روپے کا ہوگیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں