The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پہلے ہی دن مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 1340 ڈالر فی اونس پر برقرار رہیں۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 اور 857 روپے اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

جس کے بعد بالترتیب فی تولہ کی قیمت 72ہزار 500 اور دس گرام کی قیمت 62 ہزار 157 روپے تک پہنچ گئیں۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ خرید و فروخت 880 روپے کے ساتھ ہوئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں