تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان میں‌ سونے کی قیمتوں میں‌ اضافہ، عالمی مارکیٹ‌ میں‌ کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 3 ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 1783 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

عام طور پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر نظر آتے ہیں مگر ڈالرز کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سندھ تاجر اتحاد کے نائب صدر محمد ارشد نے بتایا کہ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1 ہزار 578 روپے کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ آج بتاریخ 23 جون بروز بدھ فی تولہ سونے کی قیمت میں 852 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 728 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج بتاریخ 23 جون کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 110,200روپے

دس گرام قیمت: -/ 94,478 روپے

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 200 جبکہ دس گرام کی قیمت 94 ہزار 478 روپے پر پہنچ گئی۔ محمد ارشد کے مطابق پاکستان 22 اور 21 کیریٹ 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب 86 ہزار 605 اور 82 ہزار 668 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ دس گرام کی قیمت 558 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار 750 تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -