کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے کے بعد 88300 روپے فی تولہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے کے بعد 88300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے محمد ارشد کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد 75703 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے کے بعد 1522 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر سستا، سونا مہنگا ہوگیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا جبکہ سونا فی تولہ 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمتوں میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 87900 روپے ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ہوئی ہے اور فی تولہ قیمتوں میں 450 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ہفتے کے روز جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87700 روپے ہوگئی۔