کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار ایک سو روپے ہوگئی۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 679 روپے ہوگئی۔
رواں ہفتے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 07 ڈالر کمی کے بعد 1945 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ بند ہوئی۔
مزید پڑھیں: سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں پھر اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 740 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 379 روپے ہوگئی تھی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 05 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد 1952 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 950 روپے ہوگئی تھی۔