تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1813 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں مجموعی قیمت 2 ہزار 229 روپے تک بڑھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

آج بتاریخ 26 نومبر 2021 بروز جمعہ پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 20 نومبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 125,200روپے

دس گرام قیمت: -/ 107,339 روپے

اسی طرح 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 339 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط دس گرام کی قیمت 98 ہزار 394 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -