ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی نے سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 396 روپے ہے۔
علاوہ ازیں 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 97 ہزار 530 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 788 ڈالر فی اونس ہے۔
ادھر انٹر بینک میں ڈالر مزید 45 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث امریکن کرنسی 174 روپے75 پیسے پر ٹریڈنگ کررہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 175 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔