جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت ریکارڈ کمی کے باوجود ملکی تاریخ‌ کی بلند ترین سطح پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالرز کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالرز کمی کے بعد 1762 ڈالر فی اونس تک پہنچی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے کمی کے بعد جمعرات کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں کی سونے کی فی تولہ قیمت 2300 اور دس گرام قیمت 1972 روپے کم ہوئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت کمی کے بعد 88 ہزار 134 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں کے جیولرز نے نئی قیمتوں کے ساتھ لین دین کی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں