ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں کوئی قیمتوں میں کوئی ردبدل نہیں ہوا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 1777 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 6 ہزار اور دس گرام کی قیمت 90 ہزار 877 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور  یہ مقامی مارکیٹ میں 1 ہزار 50 روپے فی تولہ فروخت کی گئی۔

مزید پڑھیں: سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

یاد رہے کہ پاکستان میں سونے کی موجودہ قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، جنہوں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ملک میں اس وقت سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہٰں۔

ایک روز قبل عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت 1 لاکھ 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافہ کے بعد 90877 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں