تازہ ترین

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں ہونے والی حالیہ کمی کے بعد عالمی اور ملکی سطح پر ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ پھر سے بڑھنے لگے،‏24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپےمہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا بھی 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 214 روپےکا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتہ 16 دسمبر کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں یکمشت بڑی کمی آئی تھی اور سونا مزید 1800 روپے سستا ہوا تھا۔

اس کمی کے بعد ملک بھر میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے فی تولہ میں فروخت کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -