کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اچانک 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2050 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1756 روپے کمی کے بعد 89 ہزار 420 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کمی کے بعد 1715 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
ڈالر کی قدر میں کمی
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر 157.13 سے بڑھ کر 157.16 روپے پر بند ہوا۔