ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 70400 روپے کا ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 70400 روپے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چئیرمین پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے بتایا کہ فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70400 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافہ کے بعد دس گرام سونے کی موجودہ قیمت 60356 روپے ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

یاد رہے کہ تین دن قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  نجی بینک میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ، لاکر توڑے بغیر لاکھوں مالیت کا سونا غائب

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہو کر 139 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 140 روپے 30 پیسے ہو گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں