کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہوتے ہی سونے کی قیمتیں نیچے آنے لگی ہیں، لندن بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا تیس ڈالر سے زائد کمی کے بعد بارہ سو تیرہ ڈالر ہوگیا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین سو روپے کم ہوگئ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہونے کے بعد سونےکی قیمت نیچے آنےلگی، لندن بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا سینتیس ڈالر کمی سے بارہ سو تیرہ ڈالر پر آگیا، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں نہ سنبھل سکیں۔
فی تولہ سونا تین سو روپےکمی کے بعد سینتالیس ہزار پانچ سوروپے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چھپن روپے کم ہوکر چالیس ہزار سات سو چودہ روپے پر آگئی۔
ماہرین کا کہناہے کہ روس اور سعودی عرب میں تیل کی پیداوار کے معاہدے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ خام تیل کی قیمتوں اضافہ متوقع ہے۔