ملک میں سونے کی قیمت میں آٹھ سو روپے فی تولہ کمی آگئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت سیتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا چھ سو پچیاسی روپے کمی سے چالیس ہزار نو سو اکھتر روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بائیس ڈالر کمی سےبارہ سو نو ڈالرفی اونس پر آ چکی ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔فروری کے آغاز پر سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت آڑتالیس ہزار سات سو روپے فی تولہ تک پہنچ گئی اور اس طرح صرف ایک ہفتے کے دوران سونے کی مقامی قیمت میں ایک ہزار نو سو پچاس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔