کراچی: عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا گیارہ سو روپے تولہ مہنگا ہوگیا۔
برفانی طوفان سےمتاثرہ امریکی معیشت کےزیر اثرکمزور ہوتے ڈالرکا دوسرا رخ سونےکی قیمت بڑھنے کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونے کی قیمت میں چوالیس ڈالرکے نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔جس سےملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑتالیس ہزار دو سو روپے پر پہنچ گئی۔