اشتہار

سونے کی قیمت تیزی سے کم ہونے لگی، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تیزی سے کم ہونے لگی، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 607 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 11 ڈالر کمی کے بعد 1879 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

وفاقی بجٹ کے اعلان سے ایک روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 473 پوائنٹس اضافے سے 48251 پر بند ہوا۔

بازار میں ایک ارب 3 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 26 ارب 35 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے بڑھ کر 8350 ارب روپے ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں