تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر مزید مہنگا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں 81 روپے کمی سے 96 ہزار 669 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 1 ڈالر کمی کے بعد 1835 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.16 سے بڑھ کر 160.19 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہوگئی تھی۔

Comments