تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی، ڈالر بھی سستا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی ہوگئی اور ڈاکر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 850 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 729 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 953 روپے رہی۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کے دام ایک ڈالر کم ہوکر 1821 ڈالر فی اونس رہے۔
ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 176 روپے 07 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں