The news is by your side.

Advertisement

سونے میں قیمت میں اچانک بڑی کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 680 روپے کمی سے 93 ہزار 707 روپے رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1783 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بھی 85 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.53 سے کم ہوکر 157.68 روپے پر بند ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں