The news is by your side.

Advertisement

امارات میں سونے کے نئے نرخ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2113 درہم ہوگئی جبکہ ایک گرام سونا 211 درہم اور ایک ملی گرام 21 فلس کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں 10 گرام سونا دو ہزار ایک سو تیرہ درہم کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ایشیا میں سونے کی ریٹ آٹھارہ سو سات ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ یورپ میں آٹھارہ سو ڈالر پر مستحکم رہے۔

تاہم توقع سے زیادہ مضبوط امریکی ہوم سیلز اور کنزیومر کونفیڈنس رپورٹس نے یو ایس ٹریژری کے شرح سود کو مزید تقویت دی۔

نیویارک میں کم تجارتی حجم کے ساتھ سترہ سو تیراسی ڈالر کی کم ترین حد تک ٹریڈنگ کی اور سترہ سو چورانوے ڈالر پر بند ہوا۔

آج سونے کے ریٹ سترہ سو پچہتر ڈالر سے سترہ سو پچیانوے ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں