تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سونے کی اونچی اُڑان، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت بڑھنے سے 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 822 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 1899 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار میں مثبت تیزی رہی، 100 انڈٰکس 1368 پوائنٹس اضافے سے 40480 کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1368 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 3.50 فیصد اضافے سے 40 ہزار 480 کی سطح پر بند ہوا۔

شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 190 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کو مثبت لیا جارہا ہے، عالمی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ایک وجہ ہے، امریکا میں صدارتی انتخابات کی وجہ سے بھی آج کا دن اہم رہا۔

Comments

- Advertisement -