کراچی : ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت ساٹھ ہزار روپے کے قریب جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری میں مزید اضافہ سے ڈالر کی قدر میں 6 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں فی ڈالر کی قیمت128تک پہنچ گئی۔
اس اضافہ کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے سونے کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالرکا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850روپے کا اضافہ ہوا۔
گولڈڈیلرز کے مطابق اب ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت59650روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونا729روپے کے اضافے سے51140روپے کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت 5 سال کی بلند ترین سطح پر ، فی تولہ قیمت 60 ہزار تک جا پہنچی
خیال رہے کہ دسمبر سےاب تک ڈالر 20 روپے مہنگا ہوچکا ہے ، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک پرقرضوں کے بوجھ میں اٹھارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔