اشتہار

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور انٹربینک میں سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 943 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ ایک ہزار 560 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 284 روپے 97 پیسے ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت 11 پیسے کم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا، علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 292 روپے کا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں