تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سونے کی اونچی اُڑان، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 556 روپے اضافے سے 1لاکھ 8 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 9 ڈالر اضافے کے بعد 1954 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 850 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 99 ہزار 322 روپے تک جاپہنچی تھی۔

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.33 سے کم ہوکر 160.29 روپے پر بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -