اشتہار

سال کے پہلے روز سونے کی قیمت کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نئے سال کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1830 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021 میں ڈالر 16روپے 68 پیسے مہنگا ہوا جبکہ سال میں ڈالر کی بلند ترین سطح 178روپے 30 پیسے رہی۔

سال 2021 میں ڈالر کی کم ترین سطح 151 روپے 42 پیسے رہی اور ڈالر کا کاروبار سال 2021 میں 26.88 روپے کے بینڈ میں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں