تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1850 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 58 ہزار 850روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1586 بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صرافہ بازاروں میں سونا ایک ہی دن میں 1850 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔ بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1782 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے دام بھی 10 روپے بڑھ کر 1690 روپے فی تولہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ 3 روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2950 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -