تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے تولہ سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی : امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد اب سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر دولاکھ روپے فی تولہ سے بھی تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت نے 2 لاکھ روپے کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بالترتیب 7000 روپے اور6000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1936 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب50 روپے اور 42روپے86 پیسے کا اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 2200 روپے جب کہ دس گرام چاندی 1886 روپے 14پیسے ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -