کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1286روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 14 ڈالرکے اضافے کے بعد سونا 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا تھا ، جس کے بعد فی تولہ گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام گولڈ 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے کا ہوگیا تھا، عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا تھا اور 15 ڈالرکے اضافے کے بعد 2778 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جا پہنچی
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔