پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی کے بعد آج 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی بھی سونے کی قدر بڑھ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔