پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 3687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 270 کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 43 ڈالر اضافے سے 3400 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی اضافے اور کمی کے 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے پر برقرار رہی تھی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔