پاکستان میں سونے کی قیمتیں گرنے کا سلسلہ برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے کمی کے بعد 106450 روپے ہوگئی۔
پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی کے بعد 91263 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 02 ڈالر اضافہ کے بعد سونا 1728 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں لوکل چاندی کی فی تولہ قیمت 1350 روپے ہوگئی جب کہ امپورٹیڈ چاندی کی قیمت 1410 روپے فی تولہ رہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 43پیسے کی کمی سے 154روپے 58پیسے پر بند ہوٸی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 155روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔