ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھنے لگی، ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر بھی مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1925 ڈالر پر برقرار رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 279.80 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں آخری کاروباری روز ڈالر 277.90 روپے پر بند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں