ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 93 ہزار 21 روپے رہی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1776 ڈالر فی اونس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1758 ڈالر فی اونس رہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں