اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر مزید مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی سے ایک لاکھ ایک ہزار 337 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 17 ڈالر کمی کے بعد 1882 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مزید مہنگا ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوکر 171 روپے 80 پیسے پر بند ہوا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 171.20 پیسے سے کم ہوکر 171.18 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں