جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کیلیے پھر نمبر ون ٹیم بننے کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ نمبر ایک سے تیسرے نمبر پر چلی گئی تاہم ورلڈ کپ سے قبل گرین شرٹس یہ اعزاز دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔

پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں پھر نمبر ون ٹیم بننے کا موقع مل گیا جب کہ آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اتوار کو پانچویں ون ڈے میں شکست گرین شرٹس کواعزاز دلا دے گی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ اس وقت میوزیکل چیئر بنا ہوا ہے اور اس کا تاج کبھی اس کے سر تو کبھی اس کے سر سج رہا ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرکے نمبر ایک پوزیشن حاصل کی تھی اور ایشیا کپ میں نمبر ایک ٹیم کی حیثیت سے داخل ہوئی تھی۔

- Advertisement -

تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کی دو ون ڈے میں مسلسل فتح نے پاکستان کو اگلا میچ کھیلے بغیر نمبر دو پر پہنچا دیا جب کہ پھر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا سے شکست سے گرین شرٹس رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلی گئی جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

پاکستان کی اس ناقص کارکردگی کے بعد بھارت کے پاس ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع تھا لیکن اس کے لیے سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ سے ہارنا جب کہ بھارت کو بنگلہ دیش سے جیتنا تھا۔ پہلے میچ کا نتیجہ تو وہی رہا لیکن ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش سے شکست نے بھارت کے ارمان پانی میں بہا دیے اور وہ واپس تیسرے جب کہ پاکستان پہلے نمبر پر آگیا۔

اب ٹاپ پر 115 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا موجود ہے۔ اگر آج آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول پانچواں ون ڈے بھی ہار جائے تو پاکستان دوبارہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لے گا جب کہ بھارت فائنل جیت کر بھی پہلی پوزیشن پر نہیں پہنچ سکے گا۔

ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کا مورال گرا ہوا ہے اور اسے چہار جانب سے تنقید کا سامنا ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل دوبارہ نمبر ون رینکڈ ٹیم ک اتاج سر پر سجنا پاکستان کے حوصلے بلند کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں