تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

روس میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

ماسکو : روسی حکام نے غیر ملکی طلبا کی تعلیم کےلیے وفاقی بجٹ کے مختص کوٹے کو 3 ہزار مقامات سے بڑھا کر 18 ہزار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی طلبا کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلیے یورپ، امریکا اور برطانیہ سمیت اب روس اور چین جیسے ممالک کا بھی رُخ کیا جارہا ہے جہاں تعلیم کا معیار بہترین اور تعلیمی اخراجات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

روسی حکام نے غیر ملکی طلبا کی اعلیٰ تعلیم کےلیے روس کی طرف بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے تعلیم کےلیے وفاقی بجٹ میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا کا کہنا ہے کہ روس غیر ملکی طلبہ کو تعلیمی ویزا جاری کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ غیر ملکی طلباء جن کی تعلیم کے لیے ادائیگی کرنا پڑتی ہے اور جو روسی یونیورسٹیوں میں مفت ٹیوشن حاصل کر رہے ہیں ان کی تعداد 2011 میں ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ کر 2021 میں تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ماریا کا کہنا تھا کہ 18 دسمبر 2020 کو جاری کردہ حکومتی قرارداد نمبر 2150 کے مطابق 2021/2022 تعلیمی سال میں غیر ملکی شہریوں اور بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کی تعلیم کے لیے وفاقی بجٹ کے مختص کوٹے کو 3،000 مقامات سے بڑھا کر 18،000 کر دیا گیا ہے جب کہ 2022/2023 کے لیے کوٹہ 23،000 اور اس کے بعد 30،000 ہوگا۔

Comments

- Advertisement -