معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکی افراط زر کا ڈیٹا آج جاری ہونے کا امکان ہے جو گولڈ منڈی میں سونے کے بھاؤ کے لیے اچھا ہو سکتا ہے۔
ادھر ایشیا میں گزشتہ روز سونے کے ریٹ سترہ سو چوہتر ڈالر سے سترہ سو ستاسی ڈالر کے درمیان رہے۔ نیو یارک میں امریکی ہفتہ وار بےروزگاری کا ڈیٹا انیس سو انہتر کے بعد سب سے بہتر ہونے کے دعوے کے ساتھ سترہ سو پچھتر ڈالر پر رہے۔
آج صبح ریٹ سترہ سو چوہتر ڈالر سے سترہ سو اسی ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر رہے ہیں۔
فیڈ کی جانب سے امریکی مانیٹری پالیسی میں مزید سختی کے خدشات سے سونے کے ریٹ کم رہ سکتے ہیں۔ سونے کے ریٹ آج سترہ سو پنیسٹھ ڈالر سے اٹھارہ سو پانچ ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں دس گرام سونے کی قیمت اکیس سو ایک درہم ہوگئی۔ ایک گرام سونا دو سو دس درہم اور ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔